شرپسند میں حفصہ سے پہلے کونسا کردار ادا کرنا تھا’ زونی شیخ نے بتا دیا

کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری ابھرتی ہوئی اداکارہ زونی شیخ کا کہنا ہے کہ شرپسند میں حفصہ سے پہلے مجھے مناہل کا کردار ادا کرنا تھا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ زونی شیخ نے کہا کہ ڈرامہ سیریل شرپسند میں، میں مناہل کے کردار کے لیے گئی تھی، میرے ذہن میں بھی یہی تھا کہ مناہل کا کردار ادا کروں گی۔انہوں نے کہا کہ اسکرپٹ میں مناہل کے کردار کو ہی پڑھا تھا پھر مجھے کال آئی کہ ہم آپ کو ولی کی بہن حفصہ کا کردار دے رہے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ میں نے حفصہ کا کردار پڑھا بھی نہیں تھا، سیٹ پر گئی تو پہلے دن ہی میرا رونے کا سین تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں