71

شریف خاندان کی رمضان شوگر مل فوری چلانے کی استدعا مسترد

لاہور(بیوروچیف)لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ نے شریف خاندان کی رمضان شوگر ملز کو فوری چلانے کی اجازت دینے کی استدعا مسترد کردی۔ہائی کورٹ میں شریف خاندان کی ملکیتی رمضان شوگر ملز کو عدالتی حکم کے باوجود لائسنس جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت نے رمضان شوگر ملز چلانے کیلئے فوری حکم جاری کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کوذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔جسٹس شاہد کریم نے درخواست گزار سے کہا کہ پہلے محکمہ ایکسائز کا موقف سن لیں پھر حکم جاری کرینگے ، آپ نے توہین عدالت کی درخواست دائر کیوں نہیں کی۔سرکاری وکیل نے جواب داخل کرانے کیلئے مہلت کی استدعا کی تو جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ دیگر ممالک میں جان بوجھ کر تاخیر کرنے پر نقصان کا معاوضہ دیا جاتاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں