شطرنج پلیئر کارلسن کا بیک وقت ایک لاکھ 43ہزار کھلاڑیوں سے مقابلہ

کراچی (سپورٹس نیوز)شطرنج کے لیجنڈ میگنس کارلسن نے ایک آن لائن میچ میں بیک وقت دنیا بھر سے ایک لاکھ 43 ہزار کھلاڑیوں کے ساتھ شطرنج کھیلی۔میگنس کارلسن کا شمار شطرنج کی تاریخ کے بہترین کھلاڑیوں میں کیا جاتا ہے اس لیے ‘چیس ڈاٹ کام’ نامی ویب سائٹ نے ‘میگنس کارلسن بمقابلہ ورلڈ’ کے ٹائٹل سے ایک میچ کا انعقاد کیالیجنڈ نارویجن کھلاڑی کو پوری دنیا سے شطرنج کھیلنے کے شوقین افراد کے خلاف میچ کھیلنا تھا۔2013ء سے 2023ء تک عالمی چیمپئن رہنے والے میگنس کارلسن نے یہ میچ 4 اپریل کو کھیلنا شروع کیا جو 6 ہفتوں سے زائد وقت تک جاری رہا اور آخر کار پیر کو یہ میچ ڈرا ہوگیا۔اْنہوں نے اعتراف کیا کہ تمام کھلاڑیوں نے اچھا کھیلا اور مجھے اچھی چال چلنے کا ایک بھی موقع نہیں دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں