شعبہ گائیگی میں محنت سے مقا م حاصل کیا ہے، حنا ملک

لاہور (شوبز نیوز) گلوکارہ حنا ملک نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ محنت اور لگن سے گائیکی کے شعبہ میں کام کیا ہے جو لوگ محنت نہیں کرتے وہ کبھی کامیابی حاصل نہیں کرسکتے۔ایک سوال کے جواب میں حنا ملک نے کہا کہ حکومتی سرپرستی میں ہی موسیقی کو فروغ مل سکتا ہے ہمارے ملک میں ایک سے بڑھ کر ایک گلوکار موجود ہے مگر ان کو آگے بڑھنے کا موقع نہیں مل رہا۔ ملک نے کہا کہ موجودہ دور میں بننے والی فلموں میں جہاں نئے اداکاروں کو موقع دیا جا رہا ہے وہاں ہمیں نئے گلوکاروں سے بھی فائدہ اٹھانا چاہیے تاکہ مستقبل میں ہمارے پاس موسیقی کا ایک بڑا اثاثہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں