شعیب اختر جیسا بائولر بننا چاہتا ہوں’ عاکف جاوید

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان ٹیم کے فاسٹ بالر عاکف جاویدکاکہنا ہے کہ آج پاکستان کے میچ جیتنے کی خوشی ہے، پاکستان ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے،اچھا ہو گیا کہ ہمیں بھی موقع ملا،آج کی جیت سے مورال کافی بلند ہوا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاکف جاوید نے کہاکہ جب نیا نیا کرکٹ میں آیا تھا تب بھی میرا نام پاکستان ٹیم کیلئے چل رہا تھا، پھر انجری ہوگئی اور انجری کے بعد کافی محنت کی،کل پریکٹس میچ میں بالنگ کرتے ہوئے بابر نے مجھے بانڈریز لگائیں تو لائن اینڈ لینتھ سے ہٹ گیا تھا،بابر اعظم مجھے سمجھا رہے تھے کہ لائن اینڈ لینتھ سے نہیں ہٹنا چاہے بانڈریز لگیں۔ان کاہناتھا کہ وسیم اکرم اور وقاریونس کو دیکھ کر بالنگ شروع کی،شعیب اختر جیسا بالربننا چاہتا تھا، اب عامر کو فالو کرتا ہوں،قومی کرکٹر نے کہاکہ کرک سے میرا تعلق ہے، پہلے ٹیپ بال کھیلتا تھا ،گھر والوں کو بولا کہ ہارڈ بال سے کھیلنا ہے۔عاکف جاوید نے کہاکہ دبئی میں بھائی ٹیکسی ڈرائیور ہے اس نے کہا کہ آپ کھیلو تمام خرچہ اٹھاں گا،کرکٹ میں آنے کا کریڈٹ مصباح الحق کو دیتا ہوں، مصباح الحق نے بلوچستان کی وائٹ بال ٹیم میں رکھا،چیمپئنز کپ میں مارخور ٹیم میں مصباح الحق نے دوبارہ رکھا ، نام آنے پر بڑا خوش ہوا کہ مصباح کہ ٹیم میں نام آیا۔ان کاکہناتھا کہ نیوزی لینڈ میں کھلاڑیوں کو کافی مشکلات ہوتی ہیں،رضوان اور بابر نے سمجھایا کہ آگے بال کرنی ہے،کین ولیمسن کو آٹ کرنے کی خواہش ہے اسی کیلئے تیاری کر رہا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں