شعیب ملک اور ثنا جاوید کی دوحا میں ریمپ واک توجہ کا مرکز بن گئی

دوحہ (شوبز نیوز) پاکستان کے نامور کرکٹ شعیب ملک اور ان کی دوسری اہلیہ اداکارہ ثنا جاوید کی دوحا میں ریمپ واک مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔اداکارہ اور کرکٹر حال ہی میں اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منانے کے بعد دوحا کے ایک فیشن ایونٹ میں شریک ہوئے، جہاں ان کی ریمپ واک نے مداحوں کے دل جیت لیے۔دوحا کے اس ایونٹ میں شوبز اور فیشن انڈسٹری کے کئی نامور چہرے شامل تھے، ثنا جاوید اور شعیب ملک نے بھی اس تقریب میں اپنی موجودگی سے چار چاند لگادیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں