شعیب منصور کی فلمیں معیار پر پوری نہیں اترتیں’ ببرک شاہ

اسلام آباد (شوبز نیوز) ماضی کے مشہور اداکار، گلوکار اور موسیقار ببرک شاہ نے شعیب منصور کی فلموں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی فلمیں معیار پر پوری نہیں اترتیں اور وہ صرف ڈراموں کے ہدایتکار ہیں۔ببرک شاہ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے فلمی دنیا اور مختلف فلموں کے بارے میں کھل کر اپنی رائے کا اظہار کیا۔انہوں نے شعیب منصور کی فلم خدا کے لیے کے بارے میں کہا کہ جب وہ یہ فلم سینما میں دیکھ کر باہر آئے تو انہیں لگا کہ فلم کے ہدایتکار فلمی ہدایتکاری کے لحاظ سے اہل نہیں تھے۔ شعیب منصور اچھے ہدایتکار ہیں لیکن وہ ڈراموں کے لیے موزوں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں