37

شمالی علاقہ جات آج زلزلے سے لرز اٹھے

مانسہرہ (نامہ نگار) ملک کے مختلف علاقے ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھے، سوات سمیت دیگر علاقوں میں 5.4شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سوات،مانسہرہ،بٹگرام، تورغراورملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 150 تھی، اس کے علاوہ بونیر اور اپرہزارہ ڈویژن میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں