44

شمالی علاقہ جات میں ملکی غیر ملکی سیاحوں کی ریکارڈ آمد

اسلام آباد(بیوروچیف)گلگت بلتستان میں ملکی اور غیرملکی سیاحوں کا تانتا بندھ گیا۔ ہنزہ سکردو گلگت اور دوسرے اضلاع کے ہوٹلوں میں تل دھرنے کی جگہ نہیں رہی۔ رانی آف ہنزہ رانی عتیقہ غضنفر نے بتایا کہ ہنزہ کے ہوٹلوں میں غیرملکی سیاح تاریخ میں سب سے زیادہ تعداد میں مقیم ہیں کیونکہ وادی ہنزہ اور وادی نگر کے دلفریب مناظر ان کو کھینچے چلے آ رہے ہیں جہاں کے برف پوش پہاڑ نہ صرف ملکی بلکہ غیرملکی سیاحوں کیلئے جاذب نگاہ ہیں۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی آف پاکستان نے کراچی لاہور اسلام آباد سے گلگت کیلئے 19جولائی کو یکے بعد دیگرے 6ائربس اے 320کی پروازیں سکردو ائرپورٹ کیلئے آپریٹ کیں اور ائربس اے 320کی چھ پی آئی اے کی پروازیں 19جولائی کو وہاں موجود پاکستانی اور غیرملکی سیاحوں کو لیکر ٹیک آف کر گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں