15

شمالی وزیرستان میں 7سکیورٹی اہلکار شہید

شمالی وزیرستان(نامہ نگار)شمالی وزیرستان میں مختلف مقامات پر سیکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے دو حملوں میں 7سکیورٹی اہلکار شہید اور دوزخمی ہو گئے۔رپورٹ کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ پہلا حملہ تحصیل دتہ خیل کے علاقے حسن خیل میں اس وقت ہوا جب بم ڈسپوزل یونٹ کو نشانہ بنانے والا دیسی ساختہ بم پھٹ گیا، انہوں نے مزید کہا کہ دھماکے کے فورا بعد دہشتگردوں نے فورسز پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔مقامی ذرائع کا کہنا تھا کہ ایک اور واقعہ میں دہشتگردوں نے میر علی کے علاقے سیمن میں ایک سیکیورٹی پوسٹ پر دھاوا بول دیا جس حملے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔انہوں نے کہا سیکیورٹی اہلکاروں کی میتوں اور زخمی اہلکاروں کو ایئرلفٹ کر کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال بنوں پہنچادیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں