شوبزمصروفیات کے باعث شوہر کو وقت نہیں دے پا رہی

کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ میری شادی اب خطرے میں ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ میرا رشتہ میاں کے ساتھ خطرے میں کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ دن رات ڈرامہ دیکھتی رہتی ہو، مجھ سے بات نہیں کرتیں، میرے لیے وقت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ڈرامے پر تبصرے کے لیے ہوم ورک کرنا پڑتا ہے، ایمانداری سے نہیں کریں تو نہیں بیٹھنا چاہیے، لوگوں کے کیریئر ان کے مستقبل کا سوال ہوتا ہے۔عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ اگر کسی اداکار، رائٹر پر بات کریں تو ہمارا ہوم ورک مکمل ہونا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں