شوبز انڈسٹری میں ایوارڈز صرف جوان اداکارائوں کیلئے ہوتے ہیں’ صبا فیصل

لاہور (شوبز نیوز) سینئر اداکارہ صبا فیصل نے کہا ہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ایوارڈز صرف جوان اداکاروں کے لیے ہوتے ہیں، انہیں ایوارڈز کی کوئی پرواہ نہیں، انہیں ماضی میں متعدد ایوارڈز مل چکے۔صبا فیصل نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی عمر کبھی نہیں چھپاتیں، وہ اپنی عمر کو قبول کرکے آگے بڑھ رہی ہیں اور وہ اس وقت زندگی کے سب سے بہترین دور میں ہے، وہ پہلی بار مزے کی زندگی گزار رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ماں کے کردار سے ہی شوبز میں انٹری کی تھی اور آج تک ماں اور ساس کا کردار ادا کرتی آ رہی ہیں، وہ جن ہیروز کی ماں بنی تھیں، وہ ہیروز بھی نظر نہیں آتے لیکن وہ ابھی تک ماں بنتی آ رہی ہیں۔صبا فیصل نے یہ انکشاف بھی کیا کہ وہ 6 سے 7 سال تک شدید کمر کے درد میں مبتلا رہیں، ہر روز ڈاکٹرز کے پاس جاتی تھیں، ان کی ریڑھ کی ہڈی میں کوئی مسئلہ تھا لیکن انہوں نے مسلسل ورزش کرکے، بہتر طرز زندگی گزار کر اپنی بیماری ختم کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں