شوبز انڈسٹری میں خواتین کو مردوں سے زیادہ معاوضہ ملتا ہے۔ عثمان خالد بٹ

لاہور(شوبز نیوز) معروف اداکار عثمان خالد بٹ نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں صنفی بنیاد پر خواتین کو مردوں سے زیادہ معاوضہ ملتا ہے۔عثمان خالد بٹ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی، پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے عثمان خالد بٹ نے دعوی کیا کہ شوبز انڈسٹری میں مرد اداکاروں کے مقابلے خاتون اداکاروں کو ترجیح دی جاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے شوبز انڈسٹری میں کبھی نسلی بنیادوں پر امتیازی سلوک کا سامنا نہیں کیا جب کہ صنفی بنیاد پر خواتین کو مردوں سے زیادہ معاوضہ ملتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں