شوبز انڈسٹری میں 21 برس گزرنے کا پتہ ہی نہیں چلا’ تمنا بھاٹیہ

ممبئی (شوبز نیوز) نامور بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے فلم انڈسٹری میں اداکارائوں کے لیے موجود محدود مواقع پر اپنے خیالات کا اظہار کر دیا۔انڈین میڈیا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں تمنا بھاٹیہ نے اپنی آنے والی فلموں کے بارے میں جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی تمام فلموں کی یکے بعد دیگرے ریلیز کیلیے بہت پجوش ہوں۔تمنا بھاٹیہ نے کہا کہ یہ بہت دلچسپ ہے کہ بہت کم اداکاروں اور خاص طور پر اداکارائوں کو اس طرح کے مواقع ملتے ہیں، مجھے اس انڈسٹری میں 21 سال ہو چکے ہیں لیکن مجھے اب بھی ایسا لگتا ہے جیسے میں نے ابھی آغاز کیا ہے۔سائوتھ انڈین فلم انڈسٹری میں ملنے والی پذیرائی پر بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ وہ آج بھی خود کو ایک نئی اداکارہ کی طرح تروتازہ محسوس کرتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شائقین نے انہیں ہمیشہ بہت محبت سے نوازا ہے خاص طور پر جنوبی بھارت میں، لیکن اب پورے ملک سے ملنے والی محبت ان کے لیے خوش آئند اور عاجزی کا باعث ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں