شوبز انڈسٹری نے مجھے بہت زیادہ باشعور بنا دیا ہے’ نازش جہانگیر

کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر کا کہنا ہے کہ میں عائزہ خان کی ایک بات آج تک نہیں بھولی ہوں۔نازش جہانگیر نے بتایا کہ مجھے آج بھی یاد ہے کہ عائزہ خان نے انٹرویو میں کہا تھا کہ جب بھی آپ کسی ریلیشن میں ہوں یا پھر کوئی دوسری بات ہو تو جب تک وہ سو فیصد پکی نہ ہوجائے تو اسے سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں کیونکہ پھر آپ سے ہٹا نہیں سکتے۔انہوں نے کہا کہ پہلے میں ہر بات منہ پر بول دیتی تھی اور سوشل میڈیا پر بھی شیئر کرتی تھی لیکن اب یہ سوچ لیا ہے کہ کیوں سوشل میڈیا پر بیان دیا جائے وہ وہیں پر ہمیشہ رہے گا پھر اسے کوئی نہیں ہٹا سکتا۔اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ مجھے انڈسٹری نے بھی بہت عقل سکھائی ہے۔اس سے قبل ایک انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا تھا کہ محبت پر کتنا یقین ہے تو انہوں نے جواب میں کہا کہ محبت بہت پیاری چیز ہے، مجھے لگتا ہے جب میری شادی ہوگی تب ہی مجھے محبت ہوگی۔نازش جہانگیر نے کہا تھا کہ انڈسٹری میں شادی نہیں کروں گی۔اداکارہ نے بتایا تھا کہ جو لڑکے پیچھے پڑ جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں