کراچی (شوبز نیوز)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ غنا علی نے بتایا ہے کہ وہ اعتکاف میں بیٹھیں تو کیا ہوا تھا۔اداکارہ غنا علی نے گزشتہ روز پروگرام ہرلمحہ پرجوش میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔میزبان نے پوچھا کہ آپ کے سوشل میڈیا اکانٹ سے پوسٹ شیئر ہوئی تھی کہ آپ نے انڈسٹری چھوڑ دی ہے پھر آپ نے بتایا کہ یہ پوسٹ آپ نے نہیں کی تھی؟جواب میں غنا علی نے کہا کہ میں اعتکاف میں بیٹھی ہوئی تھی، بھائی نے میرے فون سے پوسٹ شیئر کردی کہ میں نے انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ جب شوہر کو پتا چلا تو انہوں نے مجھے فون دیا اور کہا کہ یہ دیکھ لو اس کے بارے میں کیا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھائی نے مذاق کیا تھا اسے نہیں پتا تھا کہ یہ معاملہ اتنا بڑا ہوجائے گا۔غنا علی نے کہا کہ میں نے کوئی بڑی وضاحت پیش نہیں کی کیونکہ لوگوں نے ویسے بھی ماننا نہیں تھا بس اتنا لکھ دیا کہ غلطی سے پوسٹ شیئر ہوگئی تھی۔واضح رہے کہ غنا علی نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل نقاب میں منفی کردار نبھایا تھا جس کی مرکزی کاسٹ میں ہمایوں اشرف اور حنا طارق شامل تھے۔



