شوبز انڈسٹری کی دوستیاں سوائے دکھاوے کے کچھ نہیں،آمنہ ملک

لاہور (شوبز نیوز)اداکارہ و ٹی وی میزبان آمنہ ملک نے شوبز انڈسٹری کی دوستیوں کو دکھاوا اور دھوکہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو شخصیات سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو بہن، ماں اور دوست کہ رہی ہوتی ہیں، وہیں ایک دوسرے کو بھلا دیتی ہیں۔آمنہ ملک نے بول ٹی وی پر اپنے مارننگ شو کے دوران ایک موقع پر شوبز انڈسٹری کی دوستیوں پر بھی بات کی اور دعوی کیا کہ زیادہ تر شخصیات کی دوستیاں دکھاوا ہوتی ہیں۔ٹی وی میزبان نے کہا کہ کبھی کبھار ان کا دل چاہتا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر ایک جعلی اکاو?نٹ بنائیں، جہاں وہ شوبز کی جھوٹی دوستیوں کی کہانیاں شیئر کریں۔ان کا کہنا تھا کہ آج کل شوبز انڈسٹری میں بہت ساری دوستیاں دیکھی جا رہی ہیں اور چل رہی ہیں، رات کے کھانے ایک ساتھ کھائے جا رہے ہیں اور بہت ساری مصروفیات بھی ایک ساتھ گزار کر اس کی ویڈیوز اور تصاویر بھی شیئر کی جا رہی ہیں۔ان کے مطابق ایسی دوستیاں، رات کے کھانے، مصروفیات ایک ساتھ گزارنا صرف دکھاوا ہیں، یہی لوگ ایک دوسرے کو بھول جاتے ہیں۔آمنہ ملک کا کہنا تھا کہ جو لوگ سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو بہن، ماں اور اچھی دوست کہ رہے ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں