شوبز انڈسٹری کے تلخ تجربات سے ذہنی طور پر بہت متاثر ہوئی’ علیزے شاہ

کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے اپنی تمام تصاویر انسٹاگرام سے ڈیلیٹ کردی ہیں علیزے شاہ نے بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور آج ان کا شمار پاکستان کی نامور اور خوبرو اداکاراں میں کیا جاتا ہے، بے پناہ شہرت و کامیابی کے باوجود اداکارہ ذہنی تنا کا شکار رہی ہیں جس کا ذکر انہوں نے وقتا فوقتا اپنی مختلف سوشل میڈیا پوسٹ میں کھل کر کیا ہے جبکہ ان پر سوشل میڈیا کی جانب سے تنقید بھی کی جاتی ہے۔اب حال ہی میں اداکارہ نے ایک بار پھر اپنے انسٹاگرام اکانٹ سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کر کے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، انسٹاگرام پر اداکارہ نے ویڈیو اپنی اسٹوری میں شیئر کی اور اپنے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے انسٹاگرام سے تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں جس پر میں بہت خوش ہوں، اس سے قبل میں شرمندہ تھی کیونکہ مجھے نہیں معلوم کہ میں اب تک اپنی زندگی کے ساتھ کیا کررہی تھی۔انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ میں سوشل میڈیا پر کب واپس آں گی، لیکن وہ تصاویر واپس نہیں آئیں گی اور نہ ہی وہ علیزے واپس آئے گی۔مختلف سوشل میڈیا پیجز پر اداکارہ کا ویڈیو پیغام وائرل ہوا تو صارفین کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے علیزے کی ذہنی صحت کے حوالے سے فکر مند دکھائی دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں