شوبز انڈسٹری کے متعدد اداکار شادی کی پیشکش کر چکے ہیں’ ایمان علی

لاہور(شوبز نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمان علی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں انڈسٹری کے متعدد اداکار شادی کی پیشکش کر چکے ہیں۔اداکارہ ایمان علی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے متعدد سوالات کے دلچسپ جواب دیئے، شو کے میزبان نے اداکارہ کے ساتھ ایک گیم کھیلا جس میں پوچھے گئے سوالات پر صرف سچ پر مبنی جواب دینا تھا۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ بتایا کہ میں کسی اداکارہ کے راز فاش نہیں کر سکتی، میری یہ عادت نہیں ہے، سب اداکارائیں مداحوں کے سامنے ہیں، سب کے چہرے دیکھ کر معلوم کیا جا سکتا ہے کہ کون کتنے فیصد قدرتی خوبصورتی رکھتی ہے۔ایمان علی نے کہا کہ میں نے کبھی کوئی پلاسٹک سرجری نہیں کروائی، مجھے انجکشن سے بہت ڈر لگتا ہے، میں قدرتی طور پر بہت پیاری ہوں اور میرے ہونٹوں کو بھی بوٹاکس کی ضرورت نہیں ہے۔پروپوزل سے متعلق سوال کے جواب میں ایمان علی نے کہا کہ کیا میں اس سوال پر صرف ایک نام ہی لے سکتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے متعدد اداکار مجھے پروپوز کر چکے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں