3

شوبز میں حادثاتی طور پر آگئی،اداکارہ روبیہ ٹنڈن

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کی نامور اداکارہ روینہ ٹنڈن نے سلمان خان کے ساتھ فلم کرنے کی وجہ بیان کردی۔ انٹرویو میں اداکارہ روینہ ٹنڈن نے بتایا کہ مجھے سنجے دت، لکی علی، چنکی پانڈے کے ساتھ فلمیں آفر ہوئیں لیکن میں نے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے لیے ان سب کو ٹھکرادیا۔روینہ نے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ سلمان خان کی فلم میں نے پیار کیا ان دنون ریلیز ہوئی تھی اور جب میں اگلے دن کالج پہنچی تو دوستیں کہنے لگیں کہ پلیز یہ فلم ہم لوگوں کے لیے کردے ہم لوگ سیٹ پر آکر بیٹھیں سلمان کو دیکھیں گے پھر بھلے تم یہ انڈسٹری چھوڑ دینا۔انہوں نے بتایا کہ دوستوں کے دبا میں آکر میں نے پتھر کے پھول کے لے ہاں کردی اور اس کے بعد کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔واضح رہے کہ روینہ ٹنڈن نے سلمان خان کے ساتھ فلم انداز اپنا اپنا میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس میں عامر خان، کرشمہ کپور اور پاریش راول بھی شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں