شوبز میں سب سے دوستی ہے کوئی ذاتی پسند یا ناپسند نہیں’ درفشاں

لاہور(شوبز نیوز) معروف اداکارہ درفشاں نے کہا ہے کہ ایسا کردار ادا کرنا پسند ہے جو معاشرے کا عکاس ہو خوش قسمت ہوں شوبز کی دنیا میں اچھے لوگ ملے۔ ایک انٹرویو میں درفشاں نے کہا کہ ان کا خواہش ہے کہ وہ ایسے کردار نبھائیں جن میں نہ صرف معاشرے کی عکاسی ہو، بلکہ اس کی کہانی معاشرے کو سدھارنے میں بھی مدد کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا اور میں بہت خوش قسمت رہی ہوں کہ مجھے اس شعبے میں بہت اچھے لوگ ملے ہیں۔درِفشاں نے کہا کہ شوبز کے بارے میں یہ نہیں کہوں گی کہ سب اچھا ہے، یا سب برا ہے بلکہ ان سب کے ساتھ اپنے آپ کو منوانا پڑتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ میرے دوست بہت ہی کم ہیں۔اور جو ہیں وہ بچپن سے میرے ساتھ ہیں تاہم شوبز میں میری کوئی ذاتی پسند یا ناپسند نہیں بلکہ میری سب سے اچھی دوستی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں