شوبز میں سوچ سے بڑھ کر پذیرائی حاصل ہوئی،رباب ہاشم

لاہور(شوبز نیوز) میزبان و اداکارہ رباب ہاشم کا کہنا ہے کہ شادیاں طلاق پر ختم کرنے کے عمل کی حوصلہ افزائی نہیں کی جانی چاہیے لیکن بعض حالات میں طلاق لینا غلط بات نہیں ہوتی۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے محض 10سال کی عمر میں جیو ٹی وی سے بچوں کے ایک پروگرام سے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور وہ 16 سال کی عمر میں پہلی اسپورٹس میزبان بنی تھیں۔ ٹی وی پر آنے کے دو سال بعد 12 سال کی عمر میں ہی انہوں نے نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس (ناپا) میں اداکاری کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے داخلہ لے لیا تھا اور 20 سال کی عمر سے قبل ہی اداکاری شروع کردی تھی شوبز میں مجھے میری سوچ سے بڑھ کر پذیرائی حاصل ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں