شوبز میں سینئرز اداکار جونیئرز کا خیال نہیں کرتے

کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ مسکان جنید کا کہنا ہے کہ سینئر اداکارہ نے گاڑی میں بٹھانے سے انکار کردیا تھا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اداکارہ مسکان جنید نے شرکت کی اور شوبز انڈسٹری سمیت نجی زندگی سے متعلق اظہار خیال کیا۔میزبان نے پوچھا کہ کبھی سیٹ پر غصہ آیا ہے۔مسکان نے کہا کہ انڈسٹری میں آئے دو سال ہی ہوئے ہیں ایک مرتبہ شروع میں سینئر اداکارہ روڈ پر چھوڑ کر چلی گئی تھیں اور کہنے لگیں کہ اس لڑکی کو گاڑی میں کیوں بٹھا رہے ہو۔اداکارہ نے بتایا کہ ڈرائیور رک کر میرا انتظار کررہا تھا لیکن انہوں نے مجھے گاڑی میں بیٹھنے ہی نہیں دیا پھر میں نے کال کی تو مجھے دوسری گاڑی بھیجی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں