شوبز میں محنت اور لگن سے ہی مقام بنایا جا سکتا ہے’ اشنا شاہ

کراچی (شوبز نیوز) ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے کہا ہے کہ شوبز میں محنت اور لگن سے ہی مقام بنایا جا سکتا ہے۔ جب شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تو بہت سے مسائل کا سامنا کیا لیکن ہمت نہیں ہاری اور ڈراموں میں حقیقت سے قریب ترین اداکاری کر کے خود کو منوایا۔ انہوں نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر مشکل کے بعد آسانی آ جاتی ہے اور یہی میرے ساتھ بھی ہوا۔ شروع میں جتنی بھی مشکلات پیش آئیں ڈراموں کی کامیابی کے بعد اتنی ہی آسانیاں پیدا ہو گئیں۔ اب میرے اپنے کام سے مطمئن ہوں اور ڈراموں میں بہترین سے بہترین کام کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔ میرے خیال میں معاشرہ کو سدھارنے کیلئے معاشرتی مسائل کو ڈراموں میں اجاگر کیا جائے تو اس کا نوجوان نسل پر اچھا اثر پڑے گا۔فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے حکومت کو اقدامات کرنے چاہیے تاکہ اس شعبہ سے متعلقہ اداکار’ کہانی نویس’ہدایت کار’ میک آرٹسٹ’ کیمرہ مین’ ایکسٹرا اداکار اور معاون اداکار کو روزگارکے مواقع ملیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں