شوبز میں مطلب کی دوستیاں۔ ترقی کرنے پر تعلق توڑ دیا جاتا ہے۔ مریم نور

لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ مریم نور نے کہا ہے کہ شوبز اور میڈیا انڈسٹری میں مطلب کی دوستیاں ہوتی ہیں، جیسے ہی کسی کو شہرت اور زیادہ بڑے پروجیکٹ ملنا شروع ہوتے ہیں، وہ دوسروں سے تعلق توڑ دیتا ہے۔مریم نور نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔پروگرام کے دوران اداکارہ نے بتایا کہ انہیں کوئی بھائی نہیں، وہ صرف بہنیں ہیں لیکن انہیں کبھی بھائی کی کمی محسوس نہیں ہوئی۔اداکارہ کے مطابق جو شادی شدہ جوڑے بیٹے کی خواہش میں بار بار بچے پیدا کرتے ہیں اور ان کے ہاں پھر بھی بیٹا نہیں ہوتا تو اس میں ان کی کوئی غلطی نہیں، ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ اگر ان کے صرف بیٹے ہیں تو بیٹی بھی ہو۔ایک سوال کے جواب میں مریم نور نے بتایا کہ لڑکوں کے مقابلے لڑکیوں پر شادی کا زیادہ دباو رہتا ہے، 23 سال کی عمر کے بعد دباو مزید بڑھ جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں