شوبز میں منافقت بہت زیادہ ہوچکی ہے’میرا

لاہور (شوبز نیوز)اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ شوبز میں منافقت کی کوئی حد نہیں اور بعض لوگ تو ایوارڈ کے حقدار ہیں،لوگ منہ پرآپ کی تعریفوں کے پل باندھ دیتے ہیں اور بعدمیں ایسی ایسی ناقابل بیان اور فضول باتیں پھیلائی جاتی ہیں جس کا تذکرہ لفظو ں میں ممکن نہیں۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم لوگ دوہرے معیار میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ ہمارے ظاہر اور باطن میں زمین اور آسمان کا فرق ہے۔مجھے جس کا کام اچھا لگتا ہے میں سامنے بھی تعریف کرتی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں