شوبز کیریئر بنانے کیلئے بہت پاپڑ بیلنا پڑے۔ مہربانو

کراچی (شوبز نیوز) اداکارہ مہربانو نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی شخص کے لیے ریڈ کارپٹ نہیں بن سکتیں کہ وہ ان پر چلے اور مزے لے، نہ وہ کسی شخص کی بیوفائی برداشت کرسکتی ہیں۔اداکارہ نے حال ہی میں مزاحیہ شو مذاق رات میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے محض 16 سال کی عمر میں اداکاری شروع کی تھی، وہ میڈیا اور شوبز انڈسٹری کے سامنے ہی بڑی ہوئی ہیں، ان کی غلطیاں کسی سے چھپی نہیں۔ان کے مطابق وہ خاندان کی پہلی لڑکی ہیں، جنہوں نے شوبز میں قدم رکھے، ان کے لیے شوبز انڈسٹری میں آنا آسان نہیں تھا لیکن وہ بچپن سے ہی باغی طبیعت کی مالک ہیں، اس لیے انہوں نے اپنی مرضی کے مطابق شوبز میں جگہ بنائی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ زمانہ طالب علمی کے وقت ہی ان کی دلچسپی اداکاری کی طرف تھی اور وہ اسکول و کالج میں تھیٹرز میں کام کرتی رہیں، جہاں انہیں ایوارڈز بھی ملتے رہے۔مہربانو کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلا ڈراما انگریزی زبان میں کیا لیکن اس سے متعلق والدین کو کچھ نہیں بتایا، تاہم بعد ازاں انہوں نے والدین کو اپنے اداکاری کے شوق سے متعلق بتایا اور انہیں تھیٹرز دیکھنے کی التجا کی۔اداکارہ نے بتایا کہ والدین نے ان کی اداکاری دیکھنے کے بعد انہیں شوبز میں کام کرنے کی اجازت دی، ان کے والدین کو احساس ہوگیا کہ بیٹی کوئی غلط کام نہیں کر رہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ کیریئر شروع کرنے کے بعد انہوں نے متعدد بار اداکاری سے وقفہ لیا، دو بار انہوں نے اپنی تعلیم مکمل کرنے کے لیے وقفہ لیا جب کہ دوسری وجوہات کی بنا پر بھی وہ انڈسٹری سے دور رہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں ڈانس کا بڑا شوق ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں