47

شوبز کے بجائے بیٹی کی تربیت پر توجہ مرکوز ہے

کراچی (شوبز نیوز) اداکارہ سارہ رضی خان کا کہنا ہے کہ فی الحال ان کی تمام تر توجہ ان کی بیٹی کی تربیت پر ہے وہ ابھی کسی پراجیکٹ کو سائن نہیں کر رہی ہیں بتایا کہ کم عمری کی شادی کے فائدے بھی ہیں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس وقت ان کی بیٹی کی عمر 2 برس ہے اور ان کی تمام تر توجہ انکی بیٹی کی جانب ہے۔ سارہ نے بتایا کہ جلدی شادی کرنے سے بچے آپ کے ساتھ ساتھ بڑے ہو رہے ہوتے ہیں۔ اور آپکی خواہش ہوتی ہے کہ اپنے بجائے بچے کی طرف دھیان دیا جائے۔ سارہ کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کی پیدائش کے بعد ان کی زندگی مکمل طور پر تبدیل ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ میں امید تو کرتی ہوں کہ شوبز میں کم بیک کر سکوں لیکن پہلے ان کی بیٹی کی اسکولنگ ان کی ترجیح میں شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں