شورشرابہ سے منع کرنے پر مشتعل افراد کا ایک شخص پر تشدد

گوجرہ(نامہ نگار ) حویلی کے باہر شور شرابہ کر نے سے منع کر نے پر مشتعل افراد نے ایک شخص کو تشددکا نشانہ بناڈالا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر417ج ب کے محمد قاسم کی حویلی کے باہرقمر وغیرہ چار افرادشورشرابہ کر رہے تھے جن کو قاسم نے منع کیا تو وہ مشتعل ہو گئے اور اس کو حملہ کر تے ہو ئے ٹھڈوں،اینٹوں وغیرہ سے تشددکا نشانہ بناڈالا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا بعض افراد نے مداخلت کرکے اس کی جان بخشی کرائی جس پر ملزمان موقع سے فرارہو گئے۔زخمی کو فوری طور پرتحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کر دیاگیاجہاں پر طبی امدادکی فراہمی جاری ہے ۔اطلاع ملنے پر تھانہ صدرپولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں