1

شورکوٹ لاری اڈہ میں بنیادی سہولتوں کا فقدان،مسافروں کو مشکلات

شورکوٹ چھاؤنی (نامہ نگار)شورکوٹ چھاؤ نی لاری اڈہ سہولیات سے محروم، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا۔شورکوٹ چھاؤنی کے مرکزی لاری اڈہ میں بنیادی سہولیات کے فقدان نے مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات میں مبتلا کر دیا۔ لاری اڈہ میں پینے کے صاف پانی، واش رومز، انتظار گاہ، بیٹھنے کے مناسب انتظام اور صفائی جیسی بنیادی سہولیات ناپید ہیں۔ مسافرو ں کا کہنا ہے کہ طویل سفر کے دوران لاری اڈہ پر رکنا عذاب بن چکا ہے۔ خواتین، بزرگ اور بچوں کو خاص طور پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جبکہ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور بدبو نے ماحول کو غیر صحت بخش بنا دیا ہے۔ٹرانسپورٹرز کے مطابق لاری اڈہ میں سکیورٹی اور روشنی کا بھی مناسب انتظام نہیں، جس کی وجہ سے رات کے وقت جرائم کا خدشہ رہتا ہے۔ شہریوں نے ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ لاری اڈہ کی فوری مرمت و بحالی کی جائے اور مسافروں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں