30

شورکوٹ’ پولیس نے گمشدہ بیگ مالک کے حوالے کر دیا

شورکو ٹ چھائو نی (نامہ نگار)چوکی ریلوے پولیس شورکوٹ چھاؤنی کے انچارج اے ایس آ ئی رانا فاروق احمد نے گمشدہ بیگ جس میں 3 لاکھ روپے ایک عدد انڈرائیڈ موبائل فون اور قیمتی کپڑے تھے۔ ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اصل مالک کے حوالے کر دیے۔تفصیلات کے مطابق سمہ سٹھہ سے 11 اپ ہزارہ ا یکسپر یس میں سوار شورکوٹ چھاؤنی کا رہائشی مسافر جاوید اقبال اپنے کپڑوں کا بیگ ہزارہ ایکسپریس میں بھول گیا بیگ میں تین لاکھ روپے کیش موبائل فون اور کپڑے تھے ریلوے پولیس چوکی انچارج اے ایس آئی رانا فاروق احمد نے فورا قانونی کاروائی کرتے ہوئے بیگ کو تلاش کر لیا چوکی انچارج رانا فاروق احمد نے کپڑوں کا بیگ موبائل اور نقدی مسافر جاوید اقبال کے حوالے کر دیا۔اور اس موقع پر شہریوں نے اے ایس آئی رانا فاروق احمد کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں