شورکوٹ چھائونی میں بڑھتی وارداتوں سے شہری پریشان

شورکو ٹ چھائو نی (نامہ نگار)تحصیل بھر میں آئے روز بڑھتی ہوئی وارداتوں نے عوام کا جینا حرام کر دیا ۔گزشتہ روز شورکوٹ چھاؤنی مدینہ کریانہ سٹور حاجی اشفاق کی دوکان میں چوری کی واردات کرتے ہوئے محمد فرحان نامی چور کو رنگے ہاتھوں عوام نے پکڑ کر شورکوٹ چھاؤنی پولیس کے حوالے کردیا اور عوام کا کہنا ہے جو کام پولیس کے کرنے کا ہے وہ عوام کررہی ہے لیکن اس کے باوجود ہمیں کینٹ پولیس پر بھرسہ نہیں وہ کسی بھی وقت چھوڑ دے گی وردات پھر سے ہو نے لگیں گی ہماری اعلیٰ احکام سے پرزور اپیل ہے ایسے چوروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے فرحان ولداختر پیاپا نامی شخص 327 کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں