21

شورکوٹ چھائونی میں ڈاکوئوں کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں

شورکو ٹ چھائو نی (نامہ نگار)نواحی گاؤں327 گ ب چوروں اور ڈاکووں کے نرغے میں آئے دن چوری و ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن گئیں۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں چکنمبر 327 گ ب میں چور رات کی تاریکی اور سموگ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آٹو سٹور کا پچھلا دروازہ توڑ کر تقریبا 5لاکھ کا قیمتی سامان اورڈیڑھ لاکھ روپے نقدی سمیٹ کر فرار ہوگئے چوروں نے دوکان کے اندر داخل ہوتے ہی سی سی ٹی وی کیمرے بند کیے اور لوٹ مار کرنے کے بعد جاتے ہوئے ڈی وی آر بھی ساتھ لے گئے۔جبکہ اہل علاقہ میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے اہل علاقہ نے ڈی پی او سید کرار حسین شاہ سے بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں