شور کوٹ چھائونی کے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

شورکوٹ چھاؤنی (نامہ نگار)شہری پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے کنٹونمنٹ بورڈ حکام بجلی کی بچت کے نام پر شہریوں کو تکلیف دینا معمول بن گیا، منیاری بازار گوجرہ بازار ، منڈی روڈ افضل روڈ سمیت دیگر ایریاز میں کنٹونمنٹ بورڈ کے باسی پانی کو ترسنے لگے،شہریوں کا کہنا ہے کہ دو، دو دن پانی نہیں چھوڑا جاتا جبکہ پانی اگر آتا بھی ہے تو 5 سے زیادہ 10 منٹ کی سپلائی دیکر پانی بند کر دیا جاتا ہے جس سے شہری مضر صحت پانی استعمال کربے پر مجبور ہیں،شہریوں نے پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ اور ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ سے پانی کی عدم سپلائی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں