28

شوق دا کوئی مول نئیں ‘ گاڑی کی نمبر پلیٹ 4ارب 18کروڑ میں نیلام

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سمیت متعدد ممالک میں گاڑی کے مخصوص اور پسندیدہ نمبر کے حصول کے شوقین متمول افراد گہری دلچسپی رکھتے ہیں جبکہ بعض لوگ ان اعداد کی نمبر پلیٹ کو جن کو وہ اپنے لئے لکی خوش قسمتی کی علامت سمجھتے ہیں اور وہ بھی جو مخصوص نمبر کے ذریعے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں مخصوص نمبر پلیٹ کیلئے بھاری رقم خرچ کرنے پر بھی تیار ہوتے ہیں اس بے مقصد شوق کے پیش نظر ہی اب پاکستان میں بھی ایسے نمبرز کی باقاعدہ نیلامی ہوتی ہے اور اپنے شوق کی تکمیل کیلئے مذکورہ افراد بھاری رقم کی ادائیگی کرکے یہ نمبر حاصل کرتے ہیں، کچھ اس سے ملتی جلتی صورتحال متحدہ عرب امارات میں دیکھی جاتی ہے لیکن ماہ صیام میں اس شوق کو انتہائی بامقصد اور ثواب حاصل کرنے کیلئے اختیار کیا گیا ہے۔ دبئی میں ایک گاڑی کی رجسٹریشن پلیٹ ڈیڑھ کروڑ ڈالر (چارارب 18کروڑ روپے )میں نیلام کی گئی ہے۔ سات نمبر کی یہ پلیٹ ماہ رمضان کے دوران مستحقین کو خوراک فراہم کرنے کے لیے دو کروڑ 60 لاکھ ڈالر عطیہ اکھٹا کرنے کی مہم کے تحت فروخت کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں