63

شوگرمافیا کے گودام پر چھاپہ

جھنگ (بیوروچیف)ہنزہ ٹو شوگر ملز جھنگ میں بڑے کاروباری گروپس اور بروکرز کی ذخیرہ کی گئی چوبیس ہزار آٹھ سو میٹرک ٹن چینی برآمد کر لی گئی ۔کین کمشنر کی ہدایت پر ذخیرہ اندوزی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروا دیا گیا ۔اٹھارہ ہزاری میں واقع ہنزہ ٹو شوگرملز کے اسٹاک کی پڑتال کے دوران فروخت شدہ چینی کا بڑا ذخیرہ موجود ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔معروف بین الاقوامی برینڈ نے ہنزہ ٹوشوگرملزسے2ہزار180میٹرک ٹن چینی خریدکرذخیرہ کی گئی تھی۔دوسرے برینڈ نے2ہزار124میٹرک ٹن اورپاکولانے5سو میٹرک ٹن چینی خریدکرذخیرہ کررکھی تھی۔ایم ایٹریڈرزنے960 اورغالب انٹرپرائززنے1ہزار 680میٹرک ٹن چینی ذخیرہ کررکھی تھی۔بروکرعدیل نے16ہزار954میٹرک ٹن چینی ذخیرہ کررکھی تھی۔کمپنیوں اوربروکرزکیخلاف پرائس کنٹرول منافع خوری اورذخیرہ اندوزی ایکٹ کیتحت مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب ذخیرہ اندوزی ایکٹ کیتحت3سال قیداورچینی کی مالیت کانصف جرمانہ ہوسکتاہے۔ڈی سی جھنگ کی سربراہی میں کارروائی کیبعدمقدمہ درج کروادیاگیا،مقدمہ کین کمشنرکی ہدایت پردرج کیاگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں