شوگر انڈسٹری سے سیلز ٹیکس وصولی میں40ارب کا اضافہ

اسلام آباد (بیوروچیف) چیئرمین ایف بی آر راشدمحمودلنگڑیال نے کہا ہے مہنگے کپڑے، گھر، گاڑیوں اور گھروں کی نمائش کرنے والے ریڈار پر ہیں سوشل میڈیا پرگوشوارہ کم ظاہرکرنے والے30افراد کو نوٹس جاری کر چکے ٹیکس چوروں کیخلاف کارروائیوں کی یومیہ رپورٹ مرتب ہورہی ہے ایک سال میں شوگر انڈسٹری سے جمع سیلزٹیکس میں 40ارب روپے کا اضافہ ہوا۔اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں چیئرمین ایف بی آر راشدمحمود لنگڑیال نے کہا پہلے ٹیکس والی چینی اور بغیر ٹیکس والی چینی کا ریٹ الگ الگ تھا۔ اب کوئی بغیر ٹیکس والی چینی کا اسٹاک رکھنے والے کا نام بتائے، ایسے افراد کیخلاف سخت ترین کارروائی ہوگی، ٹیکس چوروں کیخلاف ایک چیف کمشنرانفوسٹمنٹ مقرر کردیا ہے،ٹیکس چوروں کیخلاف ملک بھرمیں کارروائیاں چیف کمشنر کے ماتحت ہوں گی۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ اسمگلنگ کے سامان کی ترسیل روکنے کیلئے سخت کارروائیاں ہورہی ہیں، اسمگلرزنے کسٹم حکام کونقصان پہنچایا،دوٹیکس اہلکارشہید ہوئے لیکن اسمگلنگ کیخلاف کارروائیوں یہ سلسلہ اب تھمنے والا نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں