شوگر مافیا جیت گیا

اسلام آباد (عظیم صدیقی) چینی کی قیمتیں کم نہیں ہو سکیں، راولپنڈی’ اسلام آباد میں قیمتیں 200 روپے ہی ہیں۔ شوگر مافیا جیت گیا حکومت ہار گئی، وزارت فوڈز ونیشنل سکیورٹی نے پارلیمنٹ میں رپورٹ پیش کر دی ہے کہ چینی بحران کا کوئی ذمہ دار نہیں ہے۔ چینی میں کمی موسمیاتی وجہ سے ہوئی ہے۔ اسطرح 2021 میں عمران خان حکومت نے جو شوگر سکینڈل رپورٹ تیار کروائی تھی وہ رپورٹ بھی شائع نہ ہو سکی تھی اور اس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے ہاتھ کھڑے کر دیئے تھے موجودہ وزیراعظم نے بھی چینی سکینڈل پر کمیٹی تحقیقات کیلئے قائم کی تھی اور بیان بھی دیا تھا کہ میں چینی کی بیرون ملک برآمد کے خلاف تھا، یہ رپورٹ بھی شائع نہ ہو سکی اور اب حکومت نے رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کر کے ”شوگر مافیا” کو دوسری بار بری الذمہ قرار دے دیا۔ اب شوگر مالکان نے ایک بار پھر قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ گنے کی فصل پانی میں ہے۔ فیکٹریوں تک نہیں پہنچ سکا، چینی درآمد پر IMF کا اعتراض دور نہیں ہو سکا۔ ٹیکس ختم کرنے پر IMF راضی نہیں ہو سکا، اسطرح چینی کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں