28

شوگر مافیا نے عوام کو دن میں تارے دکھا دیئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری عبدالرزاق رحمانی نے کہا ہے کہ شوگر مافیا نے عوام کو دن میں تارے دکھا دیئے، ملک میں پہلے ہی مہنگائی کا بازار گرم ہے اور گرانفروشوں کو لگام نہیں ڈالی جا سکی ہے، اشیائے ضروریہ کی مہنگے داموں فروخت کے باعث لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے ، او اب رہی سہی کسر چینی کی200روپے کلو تک قیمت بڑھ جانے نے نکال دی ہے۔ چوہدری عبدالرزاق رحمانی نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ مصنوعی مہنگائی کے ذریعے گرانفروشی کا بازار گرم کرنیوالوں کے گرد گھیرا تنگ کرے اور انہیں اس مکروہ دھندے سے روکا جائے تاکہ عوام کو مہنگائی کے عذاب سے نجات مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں