54

شوگر ملز مالکان نے اڑھائی لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی

لاہور (بیوروچیف)شوگر ملز مالکان نے حکومت سے مزید ڈھائی لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی ، آل پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون کے اعلامیے کے مطابق شوگر ملز کے پاس 31اکتوبر 2023ء تک 11لاکھ 13ہزار ٹن چینی کا ذخیرہ تھا ، چینی کافاصل اسٹاک 2ماہ سے زائد تک چلے گا ، اعلامیے میں کہا گیا کہ نئے کرشنگ سیزن کے آغاز نے انڈسٹری کو نازک صورتحال میں ڈال دیا ہے ، چینی کی بین الصوبائی ترسیل کے انتظامی اقدامات سے سپلائی چین میں خلل آرہا ہے ، اعلامیے کے ذریعے شوگر ملز مالکان نے مزید ڈھائی لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگی ہے اور حکومت سے درخواست کی کہ ٹی سی پی کے ذریعے فاضل اسٹاک خرید کر صنعت کوبچائے ، اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ فاضل چینی کے اسٹاک کو اسٹریٹجک ریزرو کے طور پر رکھا جائے ، حکومت 5لاکھ ٹن اضافی چینی کی دوسری قسط برآمد کرنے کی اجازت بھی دے سکتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں