شوگر ملز کی ٹربائل پھٹنے سے دھماکہ،2مزدور جاں بحق،2زخمی

جھنگ(نامہ نگار) جھنگ میں شوگر ملز کی ٹربائن پھٹنے سے خوفناک دھماکہ’ 2مزدور جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ روڈ پر واقع شوگر ملز میں سٹیم لائن ٹربائن اچانک پھٹ گئی، جس سے زوردار دھماکا ہوا اور مل کے احاطے میں بھگدڑ مچ گئی۔مل میں کام کرنے والے40 سالہ اکمل اور 30 سالہ حسیب الرحمن موقع پر ہی چل بسے جبکہ قیصر عمران اور ظفر اقبال شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں، جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی نعشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔واقعے کے بعد شوگر ملز میں کام عارضی طور پر معطل کر دیا گیا جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں