14

شوگر مل مالکان کسانوں کے اربوں دبائے بیٹھے ہیں

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر این اے 100 سدرہ سعید بندیشہ نے کہاکہ سیلاب اور کلائوڈ برسٹ سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قراردے کر زرعی ایمر جنسی نافذ کی جائے وفاقی اور پنجاب حکومت کسانوں اور کاشتکاروں کے ہو نے والے ناقابل تلافی نقصانا ت کافوری ازالہ کریں۔ سیلاب کی وجہ سے کسانوں کی کھڑی فصلیں اور مویشی پانی میں بہہ گئے کسانوں کی چیخ و پکار پر بھی پنجاب حکومت کے کانوں پر جوں نہیں رینگ رہی۔حکومت نے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے کہنے پر زراعت پر سبسڈی ختم کی ہے۔اس موقع پر مطالبہ کیا گیاکہ ٹیوب ویلز کے لیے بجلی کے فلیٹ ریٹ کے ساتھ ساتھ حکومت زرعی ادویات بیج، کھادوں اور زرعی آلات کی قیمتوں میں بھی کمی کرے، پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر این اے 100 سدرہ سعید بندیشہ نے کہاکہ کسانوں کو بلاسود قرضے دیے جائیں، گندم کی مارکیٹ کو اوپن کر کے اس کی نقل و حرکت پر پابندی ختم کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں