شوگر کے مریضوں کو اپنا لائف سٹائل بدلنے کی ضرورت ہے

گوجرہ( نامہ نگار ) شوگر ایک مہلک مرض ہے جس سے بچائو کیلئے مریضوں کواپنا لائف سٹال تبدیل کر نے کی اشد ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال گوجرہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹررانا وسیم حیات نے ٹی ایچ کیو میں لگائے گئے شوگرآگاہی کیمپ کے بارے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے بتایاکہ شوگر نہایت ہی مہلک مرض بن چکا ہے جو پاکستان میں بڑی رفتارسے بڑھ رہا ہے اور پاکستان اس وقت تیسرے نمبر پر ہے اس مرض سے متاثرہ ہر آٹھواں فر دجوموت کاشکارہو رہا ہے اس میں قابل ذکر بات آپ کا لائف سٹائل ہے مختلف قسم کے مشروبات اور ناقص خوراک اور واک کا نہ ہونا ہے اس میں شعور آگاہی بہت کم ہے اس لئے اسٹیٹ لائف کارپوریشن پاکستان نے ٹی ایچ کیو میں کیمپ کا انعقاد کیاہے اس میں فری ٹیسٹ کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے آگاہی کے لئے پمفلٹ وغیرہ بھی تقسیم کئے گئے ہیںاورڈاکٹرزنے مریضوں کوشوگرکی وجوہات اورشوگر سے بچائوکے لئے تفصیل سے آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں