31

شوہر اچھی شخصیت کے مالک ،زندگی پر مسرت طور پر گزررہی ہے

لاہور (شوبز نیوز) سینئر اداکارہ بشری انصاری نے کہا ہے کہ انہوں نے دوسرے شوہر کو تلاش نہیں کیا تھا، وہ انہیں خود ہی مل گئے اور انہیں ایک نیک سیرت شخص کے ساتھ زندگی گزارنے میں مزہ آ رہا ہے۔بشری انصاری نے حال ہی میں یوٹیوب پر بات چیت کی، جس کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔جب اداکارہ سے نئی زندگی سے متعلق دریافت کیا، ان سے نئے شخص کے ساتھ زندگی گزارنے کے تجربے کا پوچھا تو بشری انصاری نے اعتراف کیا کہ ان کی زندگی مزے میں گزر رہی ہے۔انہوں نے شوہر کو ونڈرفل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ رات کو ڈانس پارٹیاں کرتے ہیں بلکہ وہ انتہائی نیک سیرت شخص ہیں۔شوہر پر بات کرتے ہوئے اداکارہ کہا کہ اگر وہ ان سے شادی نہ کرتیں تو وہ پانچ، چھ افراد کو ضرور آزماتیں۔ان کا کہنا تھا کہ لیکن ان کے پاس کسی کو آزمانے اور کسی کو تلاش کرنے کا وقت بھی نہیں تھا اور یہ کہ تلاش کرنے سے کوئی اچھا شخص نہیں ملتا۔بشری انصاری نے ہنستے ہوئے کہا کہ تلاش کرنے سے صرف منحوس افراد ہی ملتے ہیں، اس لیے انہوں نے شوہر کو تلاش نہیں کیا تھا بلکہ وہ انہیں خود ہی مل گئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اچھے شوہر کی شکل میں ایک طرح سے انہیں ان کی کسی نیک کا اجر ملا ہے اور ان کے شوہر اچھی شخصیت کے مالک ہیں، ان کے ساتھ انہیں زندگی گزارنے میں مزہ آ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں