شوہر نے بیوی کے مبینہ عاشق کی مونچھیں اور سر مونڈ دیا

جڑانوالہ(نامہ نگار) خاوند نے بیوی کو گھر ملنے آنیوالے مبینہ عاشق کو پکڑ اسکی مونچھیں اور سر مونڈ دیا،پولیس نے دوبھائیوں کیخلاف مقدمہ درج کرکے حراست میں لے لیا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 272 گ ب کے رہائشی جاوید اقبال نے پولیس تھانہ روڈالہ روڈ کو درخواست گزاری کہ الزام علیہان حنیف ولد سرور،صدی احمد ولد سرور نے سائل کے بھائی ظفر اقبال کو ورغلا کر اپنے گھر بلوایا اور الزام عائد کیا کہ ظفر اقبال نے اسکی بیوی کیساتھ مبینہ طور پر زنا کیا ہے الزام علیہان نے سائل کے بھائی کی مونچھیں اور سر مونڈ دیا اور مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ظفر اقبال کے صدی احمد کی بیوی کیساتھ مبینہ طور پر مراسم قائم ہے وقوعہ کی رات ظفر اقبال صدی احمد کی بیوی سمیرین کو ملنے اسکے گھر گیا تھا پولیس نے 2 سگے بھائیوں کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں