22

شوہر نے سابقہ بیوی مار ڈالی،مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بھائی قتل دوسرا زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) معمولی جھگڑے پر شوہر نے سابقہ بیوی اور کھیتوں سے گزرنے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بھائی قتل’ دوسرا بری طرح زخمی ہو گیا’ حملہ آور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ 81گ ب میں جڑانوالہ کا رہائشی احمد اپنے بیٹوں ذیشان حیدر اور سلطان حیدر کے ہمراہ ہمشیرہ کو ملنے کیلئے 81گ ب آیا ہوا تھا تو وہ اپنے بیٹوں کے ہمراہ کھیتوں سے گزر رہے تھے کہ ملزمان ارسلان وغیرہ نے منع کیا تو جھگڑا ہو گیا جس پر ملزمان نے فائرنگ کر کے دو بھائیوں ذیشان حیدر اور سلطان حیدر کو بری طرح زخمی کر کے فرار ہو گئے، مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال لایا گیا جہاں پر ذیشان حیدر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ جبکہ دوسرا واقع تھانہ تاندلیانوالہ کے علاقہ سرور کالونی میں پیش آیا جہاں پر راحیلہ کی شادی سات سال قبل گائوں کے یاسر عباس سے ہوئی تھی تو گزشتہ برس گھریلو ناچاقی پر یاسر عباس نے راحیلہ کو طلاق دے دی، تاہم ملزم کا سسرال آنا جانا رہتا تھا اور گزشتہ روز بہانے سے سابق بیوی راحیلہ کو ساتھ لے گیا اور قریبی قبرستان میں لے جا کر گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں