شوہر نے وقت پر کھانا نہ ملنے پر بیوی اور 3کمسن بیٹیوں کو آگ لگا دی

لاہور (بیوروچیف) لاہور کے علاقے شاہدرہ میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث وقت پر کھانا نہ ملنے پر سفاک شوہرنے اپنی بیوی اور تین کمسن بیٹیوں کو کمرے میں بند کر کے آگ لگا دی، واقعے کے نتیجے میں ماں اور بچیاں شدید جھلس گئیں اور انہیں فوری طور پر میو ہسپتال منتقل کیا گیا۔چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے میو ہسپتال کا دورہ کیا اور جھلسنے والی ماں اور تینوں بچیوں کی عیادت کی، انہوں نے اہل خانہ سے ملاقات کر کے متاثرہ خاندان کو مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم شوہر کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے، حنا پرویز بٹ نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو قانونی، طبی اور نفسیاتی معاونت فراہم کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں