شوہر کر بیوی کو محبوس بنا کر تشدد،قتل کرنا کا شبہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) گھریلو جھگڑے پر شوہر کا بیوی کو محبوس بنا کر بہیمانہ تشدد، مغویہ کے والد نے قتل کرنے کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے داماد اور اس کے رشتہ داروںکیخلاف مقدمہ درج کروا دیا، تفصیل کے مطابق 400گ ب کے رہائشی الطاف حسین نے بتایا کہ اس کی بیٹی کوثر بی بی کی شادی کچھ عرصہ قبل سرفراز ولد اظہر سے ہوئی، میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا۔اور ملزم سرفراز اپنی بیوی کوثر بی بی کو تشدد کا نشانہ بناتا ، گذشتہ روز بھی کوثر بی بی نے صورتحال سے آگاہ کیا کہ اس کو محبوس بنا رکھا ہے جس پر وہ بیٹی کو ملنے سسرال گئے تو انہوں نے کوثر سے ملوانے سے انکار کر دیا، اس کی بیٹی کو غائب کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں