شوہر کی قاتلہ گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) روشن والا پولیس نے آشنا کیساتھ مل کر شوہر کی قاتلہ بیوی کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ 249 رب بلوچ والا کی روبینہ بی بی زوجہ اﷲ داد گائوں کے نوجوان صفدر سے محبت کرتی تھی کہ انہوں نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اﷲ داد کو راستے سے ہٹانے کا پروگرام بنایا اور 24نومبر 2023ء کو ملزم صفدر نے اپنے ساتھی سے ملکر اﷲ داد کے گھر آیا اور دروازے پر دستک دی جونہی اﷲ داد نے دروازہ کھولا تو ملزم نے فائرنگ کر کے بری طرح زخمی کر دیا۔ اﷲ داد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گیا تھا۔ ایس ایچ او تھانہ روشن والا شاہد پرویز نے اندھے قتل کا سراغ لگاتے ہوئے تین سال سے شوہر کی قاتلہ اشتہاری ملزمہ روبینہ بی بی کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں