9

شوہر کے آخری الفاظ نے جینا سکھا دیا’ حنا بیات

کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے حال ہی میں اپنے شوہر کی تیسری برسی کے موقع پر ان کی وفات کا ذکر کرتے ہوئے ان کے آخری الفاظ یاد کرکے جذباتی ہوگئی۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سیئنر اداکارہ نے ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ شوہر کی وفات کے3برس بعد مجھے ان کے کہے آخری الفاظ سمجھ آگئے، میں ان کے بغیر اکیلی تو ہوں لیکن تنہا نہیں ہوں۔حنا بیات نے اپنی ذاتی زندگی کے مشکل مرحلے کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ تین سال قبل شوہر کی وفات نے میری پوری زندگی بدل کر رکھ دی تھی۔ میں اپنے شریکِ حیات، دوست اور سہارے کے بغیر زندگی گزار سکتی ہوں۔ میرے شوہر صرف ایک شوہر ہی نہیں بلکہ ایک مخلص دوست، توجہ سے سننے والے، حوصلہ دینے والے اور ہر قدم پر ساتھ دینے والے ساتھی تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں